ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محبوبہ کی ارون جیٹلی کے ساتھ ملاقات، لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش:فاروق عبداللہ

محبوبہ کی ارون جیٹلی کے ساتھ ملاقات، لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش:فاروق عبداللہ

Mon, 31 Jul 2017 11:17:03    S.O. News Service

سرینگر،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کی اپوزیشن پارٹی نیشنل کانفرنس کے ایم پی فاروق عبداللہ نے ریاست کی پھل اور سیاحت کی صنعت کو جی ایس ٹی سے مستثنی کئے جانے کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی مانگ کو لے کر ان کی سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر محبوبہ کی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ ملاقات کرنا کشمیر کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔

سرینگر سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ عبداللہ نے گدیربل میں منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یا تو محبوبہ مفتی نے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں جی ایس ٹی بل کی منظوری دینے سے پہلے اسے دیکھا تک نہیں ہے اور یا پھر وہ صاف طور پر کشمیریوں کو دھوکہ میں رکھ رہی ہیں۔ریاست کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ ایک بل جسے ریاستی حکومت نے حال ہی میں منظور کیا ہے، اب اسی معاملے پر حکومت کو لوگوں سے بات چیت کرنی پڑ رہی ہے۔

عبداللہ نے کہا کہ جب مکمل ریاست خاص طور سے ریاست کی تجارتی کمیونٹی جی ایس ٹی کو لے کر فکر مند تھی کہ یہ بندوبست چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے ٹھیک نہیں ہوگی تب وزیر اعلی اس قانون کی سب سے بڑی حامی تھی۔انہوں نے ریاست کی مفتی حکومت کو گونگی بہری سرکار بتاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت خصوصی طور سے تجارتی کمیونٹی اور ریاست کے عوام کی ضرورت اور ان کی خواہشات سے جاہل ہے۔


Share: